ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ڈی ایم اے کا کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے الرٹ

این ڈی ایم اے کا کشمیر، گلگت بلتستان کیلئے الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : این ڈی ایم اے  نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں آج 6 اگست سے کل 7 اگست تک  شدید بارشوں  کی پیش گوئی کی ہے اور ان بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ,گھانگچھےے اور شِگر میں اچانک سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی آنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

آزاد کشمیر میں وادیِ نیلم، مظفرآباد،راولاکوٹ،پونچھ،ہٹیاں  اور باغ کے اضلاع  میں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے۔   این ڈی ایم اے نے  آزاد کشمیر کے اضلاع حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور  میں بھی  بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ 
 
این ڈی ایم اے کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارہ  تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر ررہا ہے اور  تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔  شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں