سٹی42: سوات کے کئی علاقوں میں بارش ہو گئی۔ مینگورہ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔
سوات کی تحصیل بحرین کے مقام پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام-بحرین روڈ بند ہو گئی۔تحصیل بحرین کے علاقے اسریت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ ا سڑک پر سے پتھر ہٹانے میں مصروف ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App