سٹی 42 : ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے ڈینز ٹریڈ سینٹر پر چھاپے کے دوران مرکزی ملزم صدام گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے جعلی دستاویزات، پاکستانی پاسپورٹس اور اسمگلنگ معاہدے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اےنے درخش خان اور ساتھی الیاس خان کو بھی گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ لیبیا میں مقیم عادل عرف شیر خان انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلا، عادل عمرہ ویزوں پر بھیجے گئے افراد کو غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کرتا تھا، ایف آئی اے نے عادل عرف شیر خان کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 135/2025 درج، متعدد دفعات شامل ہیں۔
ایف ائی اےحکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے، جس کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔