سٹی42: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 234 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 291 افراد زخمی ہوئے، 81 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،210 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔