ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت

 بچوں کی داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس اور نجی ادارے کنگزفورڈ کالج (Kingsford College) کے درمیان ایم او یو (معاہدہ) پر دستخط کیے گئے۔

 تفصیلات  کے مطابق  ایم او یو پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور کالج کے چیف ایگزیکٹو شیخ حسن منور نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مکمل مفت تعلیم، داخلہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو داخلہ فیس اور ماہانہ فیس میں 50 فیصد رعایت ملے گی۔دوران سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھی یہی رعایت حاصل ہو گی۔
اس کے علاوہ کنگزفورڈ کالج کے سکولز میں بھی پولیس شہداء اور ملازمین کے بچوں کے لیے رعایتی فیس کا اعلان کیا گیا ہے۔کالج کے طلبہ و طالبات "فرینڈز آف پولیس" اور "والنٹئرز ان پولیس" پروگرامز میں بھی شمولیت اختیار کریں گے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 13 معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایسے ایم او یوز سائن کیے جا چکے ہیں تاکہ شہداء اور ملازمین کے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دی جا سکے۔

اس موقع پر اجلاس میں  اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، جن میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی شامل ہیں۔