ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار کی موت کی وجہ سامنے  آگئی

معروف گلوکار کی موت کی وجہ سامنے  آگئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ بلیک سبتھ کے فرنٹ مین اوزی اوسبورن دو ہفتے قبل 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اب ان کی تدفین کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ، کورونری آرٹری کی بیماری اور دیگر مسائل بتائے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار 5 جولائی کو ولا پارک میں الوداعی تقریب کے بعد 22 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔