ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزارہ ایکسپریس حادثہ کےکئی گھنٹے بعد بھی ٹریک بحال نہیں کیا جاسکا، مسافر پریشان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ہزارہ ایکسپریس حادثہ  کے نتیجہ میں  کراچی سےروانہ ہونےوالے 7ٹرینیں تاخیرکاشکار ہو گئیں۔

سرہاڑی کے قریب ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو حادثے کی باعث کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی ٹریک بحال نہیں کیا جا سکا۔  ٹرینون کی آمدورفت متاثر ہونے سے مسافر رل گئے۔  ریلوے انتظامیہ نے ٹریک بحالی کے لئے کوئی ٹائم ہی نہیں دیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم ٹرین کب جائے گئی ریلوے عملہ بھی تعاون نہیں کررہا, جو کھانا سفر کیلئے لائے وہ اسٹیشن پر ہی کھا لیا, حادثہ ہونے کے بعد مسافروں کی سہولیات کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے, جب ٹریک بحال نہین ہے تو ٹرینیں کینسل کرین اور ریفنڈ کردیا جائے۔ انتظامیہ کی نااہلی ٹرینیں کراچی سے روانہ کرکے مزید اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

مسافروں کا شکواہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کراچی سے اس لئے روانہ کی جاتی ہیں تاکہ ریفنڈ نا کیا جائے۔

ڈی سی او کراچی صبا جبین کا کہنا ہے کہ ایک ڈاون ٹریک کلیئر کرکے ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔کینٹ اسٹیشن سے آٹھ ٹرینں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ کینٹ اسٹیشن پر ٹرینیں روکنے کا مقصد مسافروں کو مزید پریشانی سے بچانا ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس،بہائوالدین زکریاایکسپریس ،اورفریدایکسپریس بھی تاخیرکاشکار ہیں۔ٹرین حادثےکےباعث کراچی آنےوالی ٹرینین بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 

 واضح رہے کہ نواب شاہ میں کراچی سے پنجاب جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ، 28 افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد  زخمی ہوگئے تھے۔افسوسناک حادثے کی وجہ سے ٹرین شیڈول متاثر ہوا اور کراچی سے روانہ ہونے والی سات ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔