پابندی کے باوجود لاہور میں ون ویلرز بے لگام، مختلف شاہراہوں پر ڈیرے جمالیے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں پابندی کے باوجود ون ویلرز بے لگام ہوگئے، نوجوانوں نے مختلف شاہراہوں پر ڈیرے جمالیے۔ 

تفصیلات کے مطابق نوجوان ٹولیوں کی صورت میں گلبرگ کے مین بلیوارڈ پر ون ویلنگ میں مصروف ہیں۔ سٹی فورٹی ٹو نے نوجوانوں کے کرتب دکھانے کی موبائل ویڈیوز حاصل کر لیں۔ موبائل ویڈیوز میں نوجوان مین بلیوارڈ پر ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ 

ون ویلنگ کے باعث شاہراہِ عام پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، نوجوان اپنی اور راہ گیروں کی جان خطرے میں ڈال کر کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں۔ چھٹی کے روز ون ویلنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں متحرک ہوتی ہیں۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں بھی ون ویلرز کی پکڑ دھکڑ کرتی ہیں۔