ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں الٹنے سے باہر نکلنے کا راستہ بند ، بچوں کی چیخ وپکار، ویڈیو ز وائرل ہو گئیں

ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں الٹنے سے باہر نکلنے کا راستہ بند ، بچوں کی چیخ وپکار، ویڈیو ز وائرل ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نواب شاہ کے سرہاری ریلوے سٹیشن کے  قریب ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ریلوے ٹیک سے اترنے کے بعد اس طرح  الٹ گئیں کہ اند موجود مسافروں کو باہر نکالے کا راستہ بالکل بند ہو گیا۔

مقامی شہریوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرین کی الٹی ہوئی بوگیوں کے اوپر سے اندر جا کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ ٹرین کی بوگیاں الٹنے کے بعد جائے حادثہ پر عورتوں ور بچوں کی چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں۔  جائے حادثہ نواب شاہ اور شہداد کوٹ سے کافی دور ہونے کے سبب امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکیں  اورر بوگیوں کے اندر پھنسے ہوئے بچوں، عورتوں، زخمی مسافروں کو نکالنے کا بیشتر کام مقامی آبادی کے سینکڑوں افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیا، ابتدائی طور پرمتعدد مریضوں کو قریبی دیہی مرکز صحت  لے جایا گیا۔  مقامی آبادی سے بہت سی عورتیں بھی حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین میں  سوار عورتوں  اور بچوں  کی مدد کرنے کے لئے جائے حادثہ پر پہنچیں۔

سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب اس حادثہ کی وڈیو فوٹیج جو امدادی کامم کرنے والے مقامی شہریوں نے بنائیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی  دو  بوگیاں ٹوٹ پھوٹ گئیں جبکہ کچھ بوگیاں اس طرح الٹیں کہ مسافر ان کے اندر پھنس گئے۔