درنایاب: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری زراعت، زرعی ماہرین بھی وفد میں شامل ہیں ، نگران وزیراعلیٰ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے وفد اور ازبکستان حکام کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App