وزیر قانون نے عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا اشارہ دیدیا

وزیر قانون نے عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا اشارہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا اشارہ دے دیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلئے نوے روز کے ساتھ ڈھائی ماہ تک درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب انتخابات کے حوالے سے بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ڈال دیا ہے، اب الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کتنی جلدی کرتا ہے، حلقہ بندیوں میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔

وزیرقانون نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج منظور ہونے کے بعد صوبوں کا نشتوں میں حصہ وہی رہے گا جو آئین میں درج ہے، مردم شماری کے نتائج سے سیٹوں کی تقسیم پر فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے تب تک نگراں حکومت ہی رہے گی۔