آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدا کی فیملیز سے اظہار تعزیت

army chief
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدا کی فیملیز سے اظہار تعزیت، آرمی چیف کی شہید میجر طلحہ منان اور شہید میجر جنرل امجد حنیف کے گھرپہنچ گئے۔

پاک فوج کے سربراہ نے میجر محمد طلحہ منان شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ کا ان کی عظیم قربانی پر کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارا فرض اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران و جوان شہید ہوگئے تھے۔