برساتی پانی کی نکاسی و سٹوریج کے منصوبے میں اہم پیشرفت

برساتی پانی کی نکاسی و سٹوریج کے منصوبے میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے لارنس روڈ طرز پر شہر میں مزید دو واٹر سٹوریج ٹینک کی اصولی منظوری دیدی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی، شیرانوالہ گیٹ بی بلاک تاجپورہ میں واٹر سٹوریج ٹینک بنے گے۔ تاجپورہ واٹر سٹوریج ٹینک کی کیپسٹی 12 لاکھ گیلن جبکہ شیرانوالہ بی بلاک میں واٹر سٹوریج کی کیپسٹی 14 لاکھ گیلن ہوگی۔ دو مقامات پر بننے والے واٹر سٹوریج ٹینک پر 21 کروڑ لاگت آئیگی۔

ایل ڈی اے کی ڈویلپمنٹ اور فنانس کمیٹی سکروٹنی کریگی، منصوبے پر خرچ ہونیوالے فنڈز ایل ڈی اے واسا کو ادا کریگا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ لارنس روڈ منصوبے کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ کے اعلان بعد فیصلہ ہوا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیم نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔ واہگہ ٹاون، جی ٹی روڈ پر غیر قانونی پرائیوٹ رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان میں الہادی گارڈن، گرین لینڈ سب ڈویژن، المکہ لینڈ سب ڈوثیژن، نگہبان ہومز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

زیر تعمیر سڑکیں اور دفاتر، سیوریج سسٹم، گرین بیلٹس اور دیگر انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ بشری نصیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو نے کی۔