انور عباس : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت فیول سبسڈی سکیم کی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے عوام کو ریلیف کی فراہمی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور زراعت کیلئے سبسڈی پر زور دیا گیا ، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیلئے سبسڈی کی ادائیگی شروع کر دی گئی،موٹر سائیکل سبسڈی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ لانچ کر دی گئی ۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران موٹر سائیکل سبسڈی کی ادائیگی آج شام سے متوقع ہے، اسحاق ڈار نے موٹر سائیکل سبسڈی کو شفاف اور آسان نظام بنانے کی ہدایت کی ہے، مستحق شہریوں تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے پر زوردیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔