ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کیجانب سے تنخواہوں اور اخراجات کیلئے خطیر فنڈز جاری

محکمہ خزانہ کیجانب سے تنخواہوں اور اخراجات کیلئے خطیر فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے محکمہ لائیو اسٹاک سمیت ضلعی انتظامیہ کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں تاکہ سرکاری امور اور تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

 اسی طرح صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 379 ملین روپے جاری کیے گئے۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنرز (اے سیز) کے لیے بھی 208 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ انتظامی امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

حکام کے مطابق ان فنڈز کے اجرا کا مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور مالی امور میں تسلسل یقینی بنانا ہے۔