سٹی42: لاری اڈا میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ون ویلرز گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان ارسلان، جبار، اور ہارون کو آزادی فلائی اوور پر ون ویلنگ اور خطرناک سٹنٹس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کی ون ویلنگ اور سٹنٹس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔