سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔
اب عوام کو سستی اور معیاری سبزیاں دستیاب ہیں جن میں آلو اور پیاز 48 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ لیموں چائنہ 110 روپے، بینگن 48 روپے، پھول گوبھی اور بند گوبھی 28 روپے فی کلو، شملہ مرچ 48 روپے، سبز مرچ 103 روپے، شلجم 28 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
گاجر چائنہ 48 روپے، گاجر دیسی 38 روپے، گھیا کدو 48 روپے اور حلوہ کدو 38 روپے فی کلو میں مل رہے ہیں۔
معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ عوام کو سستی اشیائے خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے ذریعے عام آدمی کے کچن اخراجات میں کمی کی گئی ہے۔