راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

 راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق : راولپنڈی میں تعینات ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

شہزاد ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، جس کے مطابق ملزم تصور ستی متاثرہ خاتون کو شادی سے پہلے اود بعد میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں ، ملزم نے وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر دو لاکھ روپے بھی وصول کیے ۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔