سبی ؛ بوزرٹرالر خراب ہونے سے قومی شاہراہ بند،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سبی کوئٹہ قومی شاہراہ این 65پنجرہ پل کے مقام پر بوزرٹرالر خراب ہونے سے قومی شاہراہ بند ہوگئی ۔

 قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ جس کی وجہ سےپنجرہ پل کے پہاڑی علاقہ میں روزہ دار مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

قومی شاہراہ این 65 پنجرہ پل کا تعمیراتی کام سست روی کے باعث آئے روز مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کو ایسی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہونے کے باعث اکثر روزہ داروں نے قومی شاہراہ پر ہی روزہ افطار کیا ہے۔ لیویز اہلکار ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لیے پنجرہ پل پہنچ گئے تاہم ٹرہفک تاحال جام ہے۔