فری آٹا فراہمی کے اعداد وشمار جاری، لاہور ڈویژن پنجاب بھر میں سرفہرست

Free aata distribution,Lahore,Punjab,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق لاہور ڈویژن میں 19مارچ کو فری آٹا فراہمی شہر کے 42سنٹر سمیت ڈویژن کے 131سنٹرز سے شروع ہوئی،لاہور ڈویژن میں ابتک مجموعی طور پر  52لاکھ 26ہزار 159 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ ضلع لاہورمیں 24,13,681  ضلع قصور میں 12,92,709 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔

 شیخوپورہ میں 997605جبکہ ننکانہ صاحب میں 5,22,652 فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں،فری آٹا بیگز تقسیم میں لاہور ڈویژن پنجاب بھر میں سرفہرست ہے۔