سرکاری بلڈ بنکوں میں بلڈ بیگز بدستور ناپید

سرکاری بلڈ بنکوں میں بلڈ بیگز بدستور ناپید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبے بھر کے سرکاری بلڈ بنکوں میں بلڈ بیگز بدستور ناپید ،سرکاری بلڈ بنکوں کیلئے بیگز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا  ۔
ذرائع  کے مطابق بلڈ بیگز کی خریداری کی پہلے دو مرتبہ کی گئی کوشش ناکام رہی ۔ڈالر کی بڑھتی قدر اور امپورٹ تعطل سے دوچار ہونے سے بلڈ بیگز کی عدم دستیابی ہے ۔  بلڈ بیگز مارکیٹ میں 3 سے 4 گنا زائد قیمتوں پر فروخت ہورہے ہیں ۔
سرکاری بلڈ بنکوں میں آنے والے مریض بھی بلڈ بیگ خود خریدنے پرمجبور  ہیں ،غریب مریض بلڈ بیگ تک دستیاب نہ ہونے پر شدید پریشان جبکہ  انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس کی جانب سے بلڈ بیگز کیلئےٹنڈر طلب کرلئے ۔