گندم کی ایک ضلع سے دوسرے اضلاع  ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی عائد

Wheat
کیپشن: Wheat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)محکمہ خوراک کیجانب سے ایک ضلع سے دوسرے اضلاع گندم کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی، ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی سے چکی آٹا مالکان کو گندم کی فراہمی متاثر ،آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،آٹا چکی مالکان نے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
محکمہ خوراک کیجانب سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم کی نقل وحمل پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے  جس کے باعث آٹا چکی مالکان گندم کی سپلائی نہ ملنے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

جنرل سیکرٹری چکی آٹا لاہور ایسوسی ایشن عبدالرحمن نے کہا کہ گندم کی سپلائی نہ ملنے سے چکی آٹے کی قلت پیدا ،ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ گندم کی قلت سے چکی آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چکی آٹا 90 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے جو 100 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب حکومت کیجانب سے پابندی کے احکامات نہ ملنے کے باوجود گندم کی ترسیل روک رہا ہے۔