ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر خوراک مستعفی

 صوبائی وزیر خوراک مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ محکمے میں اصلاحات نہ کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنی استعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دیا۔صوبائی وزیر استعفی میں بیان کیا کہ وزیراعظم کے ایجنڈے کیلئے وہ کسی بھی قربانی کیلئے تیار ہیں،چند روز سے محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے حوالے سے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس پر وہ اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔جن تک وہ خود کو بے گناہ ثابت نہ کرلیں وہ خود کو کسی عہدے کیلئے اہل نہیں سمجھتے۔

اس سے قبل بھی محکمانہ کرپشن اور آٹے بحران پر پارٹی کے اندر اور باہر سے لگائے جانے والے الزامات پر سمیع اللہ چوہدری کئی بار پریس کانفرنس کر چکے ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer