کورونا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں پر فرق پڑے گا، وقاریونس

 کورونا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں پر فرق پڑے گا، وقاریونس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں پر فرق پڑے گا۔باؤلنگ کوچ نے سرفراز احمدکی بیٹنگ او شرجیل خان کی فٹنس کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

 قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں ضرور متاثر ہوں گی مگر یہ مسئلہ سب کے ساتھ ہے اس لیے پریشان ہونے والی بات نہیں.  وقار یونس نے کہا کہ شرجیل خان کو مکمل فٹ ہوکر واپس آنا چاہیے تھا۔ سرفراز احمد کی پی ایس ایل میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی۔

وقار یونس نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ٹائیگر فورس کاحصہ بننے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

خیال رہے کہ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر دیا تھا. وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

جبکہ کورونا کے باوجود ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے۔‏ پی سی بی ذرايع کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔

اس سے پہلے کورونا وائرس کے باعث کئی بڑے ایونٹ منسوخ ہوچکے ہیں۔ جن میں پاکستان سپر لیگ، انڈین پریمئیر لیگ، اولمپکس گیمز 2020 اور ٹینس مقابلے بهی منسوخ ہو چکے ہیں۔