‍شبر زیدی عہدے سے فارغ، نو‍‌شین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

‍شبر زیدی عہدے سے فارغ، نو‍‌شین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:خرابی صحت کی وجہ سے غیر حاضر رہنے والے ‍ شبر زیدی کی جگہ گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اِن لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دیدی۔  شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کردی گئی .

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر کام کررہی تھیں اور اب انہیں ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پر چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے۔ 

خیال رہے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔ سید شبر زیدی نے خرابی صحت کی بنا پر رخصت لے رکھی تهی۔چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ 17 جنوری سے خالی تھا، یاد رہے کہ شبرزیدی کو 2 سال کیلئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیاگیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ماضی میں سندھ کی نگراں حکومت کے دوران وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے شبر زیدی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں ۔ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اورساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ نجی شعبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزارا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2019 میں معاشی امور کے ماہر شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین لگا تھا۔