عرفان ملک: پنجاب میں سیلابی صورتحال ،پنجاب سیف ایپ زیرو ریٹ کر دی گئی، ایپ اب موبائل میں بیلنس ،انٹرنیٹ پیکیج نہ ہونے کےباوجود بھی کام کریگی۔
زیرو ریٹ ہونے سے ایپ سے عوام کو ایمرجنسی میں تمام سہولیات میسر ہونگی، پی ٹی اے نےتمام موبائل نیٹ ورکس پر پنجاب سیف ایپ زیرو ریٹنگ کرنیکا حکم دے دیا۔
مشکل حالات میں عوام15 پر براہِ راست مدد حاصل کر سکیں گے، قدرتی آفات ،سیلاب میں پنجاب سیف ایپ عوام کی فوری رہنمائی کرے گی۔
ایپ کے ذریعے ریسکیو اور دیگر اداروں تک فوری رسائی ممکن ہوگی، حکومت پنجاب نے موبائل کمپنیوں کو کل تک زیرو ریٹنگ کی ہدایت کی تھی۔
اقدام کا مقصد متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو بروقت امداد فراہم کرنا ہے، ریسکیو ٹیموں تک رسائی اب بغیر کسی اضافی خرچ کے ممکن ہوگی۔