چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج سندھ کا دورہ کرینگے

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج سندھ کا دورہ کریں گے۔

  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سکھر میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے پی ٹی آئی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ چئیرمین تحریک انصاف @ImranKhanPTI سینئر لیڈرشپ کے ہمراہ آج سکھر میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے کیمپ کا دورہ کریں گے-


چئیرمین عمران خان PTI ورکرز کے ہمراہ “انصاف ریلیف پروگرام” بھی لانچ کریں گے- #IKStandsWithFloodVictims pic.twitter.com/t6l908RfDT

— PTI (@PTIofficial) September 5, 2022

چیئرمین پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور سکھر کے بعد جعفرآباد جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں ارسلان تاج اورعالمگیر خان نے عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان آج سکھر میں سیلاب زدگان کیلئےریلیف کیمپ کاافتتاح کریں گے۔ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی امدادی ٹرک آج سکھر پہنچیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی جارہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا سندھ حکومت کے ریلیف کیمپس میں سہولتوں کا فقدان ہے ، سندھ بھر میں سیلاب متاثرین صوبائی وزراکےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer