ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، چئیرمین ایف بی آر

No new tax, City42, FBR, Federal Buerue of Revenue, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد پر ٹیکسز لگانے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر   کی جانب سےدرمیانہ طبقہ کے لئے اچھی خبر آ گئی۔

 چیئر مین ایف بی آر امجد زبیر کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد اور دکانوں پر   ٹیکس لگانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ملی اور نہ  نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں،نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ کو بریفنگ دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات، ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔

 چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیر غور نہیں۔