پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، احکامات جاری

پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب نےلاہورکےایس ایس پی انوسٹی گیشن، متعددایس پیز سمیت 24افسران کےتقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے عبدالغفارقیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورتعینات کردیاہے۔ایس پی انویسٹی گیشن لاہورذیشان اصغرکوسی پی اورپورٹ کاحکم دیاگیاہے۔ غضنفرعلی شاہ ایس پی صدرلاہورسےاےآئی جی آپریشنزجنوبی پنجاب تعینات،سیداسدمظفر کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن سےاےآئی جی مانیٹرنگ پنجاب،بلال قیوم کوایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورتعینات کردیاگیا۔

عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن،حفیظ الرحمان کوایس پی آپریشنزصدرلاہورتعینات کردیاگیا ہے۔فہداحمدکوبٹالین کمانڈرفائیو پنجاب کانسٹیبلری لاہور،فرازاحمدکوایس پی آپریشنزسٹی لاہور،ہمانصیب کوایس پی ہیڈکوارٹرزملتان، ظفربزدارکوسی ٹی اوملتان،عمران کشورکوڈی پی اوقصور تعینات کیاگیاہے۔
زاہدنوازمروت کوڈی پی اوقصورسےسی پی اوررپورٹ کاحکم،صاحبزادہ بلال عمر کوایس ایس پی سی ٹی ڈی ،زنیرہ اظفرکوایس پی سکیورٹی راولپنڈی،محمدسلیم خان نیازی کو بٹالین کمانڈرتھری پی سی ملتان،عمران رزاق کوایس پی انویسٹی گیشن گجرات تعینات کیاگیاہے۔غلام مصطفی گیلانی کوایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد،خرم شہزادایس ایس پی انٹیلی جینس سپیشل برانچ پنجاب،محمدعمران کوایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ،محمداکمل ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ،محمداشرف اعوان کوایس پی انویسٹی گیشن ٹوانویسٹی گیشنز برانچ پنجاب تعینات کیاگیاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer