سٹی 42: لاہورمیں عادی مجرمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے ۔پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 7لسٹڈعادی ملزم گرفتار ہوگئے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے اچھرہ، گلبرگ، سبزہ زار و دیگر جگہوں سے 7 مشکوک افرادکو راؤنڈاپ کر لیا۔مشکوک افرادکریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی ملزم نکلے۔
ملزمان سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں،ملزم سلمان 49، عثمان 14، اشفاق 12، شاہد 6 مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ کاشف 12، عباس 14،یونس 15 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اچھرہ، گلبرگ، سبزہ زار و دیگر کے حوالے کردیے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App