ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے اور سیپ کے تنازعے سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

پی آئی اے اور سیپ کے تنازعے سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:پی آئی اے انتظامیہ اور "سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان" (سیپ) کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث ملکی ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت مختلف ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر اور منسوخی کی اطلاعات موصول ہو ئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کردی گئی، جبکہ کراچی جانے والی پی کے 305 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

دمام سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 248 بائیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 306 بھی منسوخ کردی گئیں۔
مزید برآں، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 دس گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ہے۔