ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کو کونسی شرائط پوری کرنا ہونگی؟

اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کو کونسی شرائط پوری کرنا ہونگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹلی کا شینگن ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق درخواست کے ساتھ مطلوبہ بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2024 میں اٹلی شینگن ویزا کی منظوری کی شرح 88.72 فیصد رہی جو اسے یورپ میں ویزا کی سب سے زیادہ منظوری والا تیسرا ملک بناتی ہے۔

تاہم ویزا کی منظوری مکمل طور پر ویزا درخواست اور متعلقہ دستاویزات جیسے بینک اسٹیٹمنٹ پر منحصر ہے۔

بینک اسٹیٹمنٹ ایک ایسی دستاویز ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پاس اٹلی میں قیام کے لئے مالی وسائل موجود ہیں، بینک اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

اٹلی میں قیام کے اخراجات برداشت کرنے کیلیے کم از کم روزانہ کی مطلوبہ رقم 28 یورو ہے۔ اگر آپ شینگن ویزا پر 90 دن قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو اخراجات پورے کرنے کیلیے آپ کو 2520 یورو درکار ہوں گے۔

ایک یورو کی قیمت 331 پاکستانی روپے ہے، اس طرح اٹلی میں 90 دن قیام کیلیے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 834,000 روپے ہونے چاہییں۔