اسرار خان: لاہور میں پولیس نے چھاپہ مار کر 18 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تھانہ ٹبی کے علاقہ میں ملزمان کو تاش کے ساتھ جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہملزمان سے ایک لاکھ سے زائد نقدی، تاش کے پتے اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔