حدِ نِگاہ صِفر، اہم شاہراہ بند

Motorway Faisalabad Lahore closed, M-4 Motorway closed, M 4 Motorway, Fog in Central Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دھند کی وجہ سےحدِ نگاہ صفر ہو جانے کے سبب اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

فیصل آباد  کے علاقہ پر دور دور تک دھند کے بادل گہرے ہونے لگے۔ موٹر وے ایم فور پر حد نگاہ کم ہونے کے سبب فیصل آباد تا گوجرہ موٹر وے کو بند کردیا گیا

موٹر وے پولیس  نے بتایا ہے کہ موٹر وے ایم فور پر آنے والی ٹریفک ہو اب دیگر انٹر چینز کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ 
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند میں سفر کرنے سے اجتناب کریں، تاہم اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہے تو فوگ لائٹس استعمال کریں اور کم سے کم سپیڈ پر ڈرائیو کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کہ جاسکتی ہے۔