مالکان کو لبھا کر فحش ویڈیوز بنانے والا لڑکیوں کا گروہ گرفتار

gang arrested by FIA
کیپشن: video making
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے سائبر کرائم نے گھریلو  ملازمین بن کر بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا۔  گینگ کی خواتین گھریلو  مالکان کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنا کر گینگ کو بھیجتیں جس کے بعد انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جوہر ٹاؤن کے رہائشی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ انہیں ایک گینگ بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گینگ کی خواتین گھرکے مالک کےساتھ غیراخلاقی ویڈیوزبناتیں اور ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھجواتیں تھی جبکہ سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتا تھا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کی ٹیم نے سرغنہ سمیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔  گرفتارملزمان نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے لے چکے ہیں جبکہ انہوں نے بعض لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک بوڑھے شخص سے بیس لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے۔

ملزمان خواتین کو دیہی علاقوں سے لاتے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان چھ سال سے یہ کام کررہے ہیں اور اب تک متعدد لوگوں کو بلیک میل کرچکے ہیں جبکہ ان ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔