امریکی انتخابی دنگل،ایک ماہ قبل مرنیوالا امیدوار کامیاب

امریکی انتخابی دنگل،ایک ماہ قبل مرنیوالا امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:اگلے چار سالوں کیلئے امریکہ کی  صدارت کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے،43ریاستوں کا فیصلہ ہو گیا جبکہ پانچ  ریاستوں سے نتائج آنا ابھی باقی ہیں پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

سپرپاور امریکا کے اقتدار کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی، اگلے چار سالوں کیلئے وائٹ ہائوس کا مکین کون ہوگا؟ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کامقابلہ جاری ہے،43ریاستوں کافیصلہ ہوگیا،صرف 5 ریاستوں سے نتائج آناباقی ہے،ابتک کے نتائج میں جوبائیڈن 264 اور ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔نیواڈا، وسکانسن، مشی گن میں بائیڈن،پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، جارجیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے ہیں ۔

امریکاکی50میں سے45ریاستوں کے انتخابی نتائج آگئےہیں۔ پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔270الیکٹورل ووٹ لینے والا امریکا کاصدربنے گاجوبائیڈن نے کیلیفورنیا، واشنگٹن، اوریگون، ایریزونا، نیومیکسیکو، کولوراڈو، میساچوسٹس، الینوائے، ورجینیا، ہوائی، کولمبیا، میری لینڈ، ڈیلاور، نیوجرسی سے کامیابی سمیٹی، روڈآئی لینڈ، مینی سوٹا، نیوہمپشائر اور ورمونٹ کی ریاستوں نے بھی بائیڈن کو ووٹ دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نیایڈاہو، یوٹاہ، ویمونگ، نارتھ ڈکوٹا، ساتھ ڈکوٹا، نیبرسکا، کنساس، اوکلاہاما اورٹیکساس سے کامیابی حاصل کرلی۔ مونتانا، لووا، میسوری، ارکنساس، لوزیانا، میسی سپی، فلوریڈا، الاباما، ساتھ کیلورینا اور ٹینیسی سے بھی ٹرمپ کو کامیابی ملی۔

کیٹنکی، اوہائیو، ویسٹ ورجینیا اورانڈیانا میں بھی ٹرمپ فاتح ہیں۔نیواڈا، وسکانسن، مشی گن، پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، جارجیا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔ نیواڈا، وسکانسن، مشی گن میں اب تک بائیڈن کو برتری حاصل ہے۔ جبکہ پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، جارجیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے جارہے ہیں۔

امریکہ میں 3 نومبر کو جہاں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے، وہیں اسی دن امریکیوں نے سینیٹ، کانگریس اور ایوان زیریں کے نئے ارکان کے لیے بھی ووٹ ڈالے، اس سال امریکا میں ایوان زیریں کے انتخابات میں ایک ایسا امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے جو ایک ماہ قبل کورونا کے باعث چل بسا تھا۔

 
سی این این کے مطابق جنوبی ڈکوتا کے ضلع 8 کی نشست سے ایوان زیریں کا انتخاب لڑنے والا ایک ایسا امیدوار حیران کن طور پر کامیاب ہوگیا، جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔جنوبی ڈکوتا کے ضلع 8 سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کا امیدوار 55 سالہ ڈیوڈ انڈاہل دیگر تینوں امیدواروں کو شکست دے کر کامیاب ہوگیا۔
 
 ایوان زیریں کے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈاہل نے مجموعی طور پر 35 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کورونا کے باعث انہیں ڈاک کے ذریعے انتخابات سے قبل ہی زیادہ ووٹ ملے تھے۔اپنی موت کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار کو کورونا کے باوجود انتخابی مہم میں متحرک دیکھا گیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ وہ کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی موت 5 اکتوبر کو ہوگئی تھی۔ڈیوڈ اینڈہال کے مرنے کے بعد ان کی کامیابی نے لوگوں کو حیران کردیا اور ساتھ ہی کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک اچھے انسان کو ووٹرز نے منتخب کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer