ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار فواد خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اداکار فواد خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور انکی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی ہے۔

فواد خان کے پرستاروں کی جانب سے گزشتہ روز انسٹا گرام پرفواد خان کے اکانٹ پر پوسٹ ایک ویڈیو کے ذریعے مختلف کمنٹس میں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی گئی تھی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہےاور ان کی اہلیہ صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکانٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی ۔

تاہم حال ہی میں اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر فواد خان کو بچی کی پیدائش کی مبارکباد کا پیغام شئیر کیا ہے جس کے بعد اب اس خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کو بچے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہم سب کے لیے بہت بڑا خوشی کا موقع ہے۔

عدنان صدیقی نے فواد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ہاں بچے کی پیدائش امید اور اللہ تعالی کی آپ پر رحمت اور نعمتوں کی علامت ہے۔واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی قریبی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔فواد خان کے بیٹے ایان کی پیدائش 2010 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی ایلائنا 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer