ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے،نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

 سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے،نئی بھرتیوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں ایس ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں 25 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جہاں صوبے بھر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی وہیں سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے ایس ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 615.7 ملین روپے کی منظوری دیتے ہوئے اس منظوری کو سخت تنظیم نو منصوبے سے مشروط کر دیا گیا۔

کابینہ نے ایس ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جب کہ ادارے کے 421 ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔