ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مفت سفر 4 کروڑ مسافروں نے سہولت حاصل کی

پنجاب میں مفت سفر 4 کروڑ مسافروں نے سہولت حاصل کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدمفت سفری سہولت سے 4 کروڑ شہری مستفید ہوئےہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ رائڈرشپ کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہےایک ماہ کے دوران تقریباً 4 کروڑ مسافروں نے مفت سفری سہولت حاصل کی ہے، میٹرو بس سروسز، اوورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں سے ہر طبقے کو فائدہ پہنچا ہےاُنہوں نے کہا کہ مسافروں کو سفری سہولت بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی سے فراہم کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مفت سفری سہولت فراہم کرنے پر اظہار تشکرکیا اور متعلقہ افسران کو مسافروں کو تمام سہولیات کی فراہمی اور شکایات دور کرنے کی بھی ہدایت بھی جاری کیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے۔