رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر

رانا ثنا کو زبان درازی مہنگی پڑگئی، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کو تحریک انصاف کی خواتین کے حوالے سے غلط بیان دینے پر پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ خواتین سے سات روز میں معافی مانگو یا پھر عدالت جانے کے لیے تیار رہو۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی عظمی کاردار نے محمد تجمل حُسین گوندل ایڈووکیٹ کی وساطت سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا یا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خواتین کارکنا ن کی جیت، راناثناء نے گھٹنے ٹیک دیے

نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے جلسہ میں شامل خواتین کے بارے میں جو زبان استعمال کی یہ ان کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے تمام خواتین کو جس طرح نشانہ بنایا اس سے خواتین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔

پڑھنا مت بھولئے: نواز شریف، مریم نواز پر ایک اور مصیبت آن پڑی

رانا ثنا اللہ سات روز کے اندر خواتین سے معافی مانگے با دیگر صورت تحریک انصاف ہتھک عزت کا دعوے دائر کرنے کے لیے اپنا حق محفوظ رکھتی ہے۔