سٹی 42: صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں پر دستخط کر دیے ہیں اور اس سے متعلق کئی سمریوں کی منظوری دے دی۔
ان میں ورچوئل اثاثہ جات بل 2026، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز (ترمیمی) بل 2026، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2026، کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور نیب (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
صدر نے فیڈرل آئینی عدالت کے ججوں کے (چھٹی، پنشن اور مراعات) آرڈر 2025 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔
صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدلیہ سروس ٹریبونل کی ازسرِ نو تشکیل کی بھی منظوری دی ہے۔
صدر نے فیڈرل آئینی عدالت کی شاخی رجسٹریاں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
President Asif Ali Zardari has given assent to several bills passed by Parliament and approved related summaries. These include the Virtual Assets Bill 2026, NAB (Amendment) Bill 2026, Privatisation Commission (Amendment) Bill 2026 and other measures concerning the judiciary.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 5, 2026