ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے نشیبی علاقوں میں 311 انڈر گراونڈ واٹر سٹوریج پوائنٹس بنانے کی تجویز ؛ بارش کا پانی ذخیرہ کیا جائے گا

شہر کے نشیبی علاقوں میں 311 انڈر گراونڈ واٹر سٹوریج پوائنٹس بنانے کی تجویز ؛ بارش کا پانی ذخیرہ کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہر کے نشیبی علاقوں میں 311 روڈ سائیڈ انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج پوائنٹس بنانے کی تجویز دی گئی ۔ 
روڈ سائیڈ ٹینکس میں تقریباً 68 ملین گیلن بارش کے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔شہری سیلاب سے بچاؤ کیلئے 181 کلومیٹر طویل اسٹورم واٹر ڈرینز تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ پلان تیار کیا گیا ،بارش کے پانی کو سڑکوں، چھتوں اور گلیوں سے جمع کر کے زیر زمین ذخیرہ کیا جائے گا۔
جمع شدہ پانی کو ضرورت کے مطابق کنٹرولڈ طریقے سے خارج کیا جائے گا۔بارش کے پانی کو محفوظ کر کے گراؤنڈ واٹر ری چارج کرنے میں مدد ملے گی۔لاہور کے بعض علاقوں میں اس طرز کے ماڈلز پہلے سے موجود ہیں،یہ منصوبہ اربن فلڈنگ اور پانی کے ضیاع دونوں مسائل کا حل فراہم کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی تریسٹھ کروڑ کی مالیت سے  لاہور میں 9 واٹر ٹینک بن رہے ہیں جن کو واسا بنا کر پانی محفوظ کر رہا ہے ۔