شہباز علی : انڈین ٹیم تو نہ آئی ؛انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لیے انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا اور اس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے نیوٹرل وینیو دبئی میں میچ کروا کر انڈین ٹیم کو جھکنے پر مجبور کردیا اس کے بعد قذافی سٹیڈیم کی دھوم نے انڈین کرکٹ بورڈ کو مجبور کردیا کہ وہ پاکستان آکر سیمی فائنل دیکھیں ۔اب انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے
بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،زمبابوے اور نیوزی لینڈ بورڈ حکام بھی چئیرمین باکس میں موجود ہیں ،پی سی بی اور آئی سی سی نے مختلف کرکٹ بورڈز حکام کو مدعو کررکھا ہے