ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ،قیمت کو ’پر‘لگ گئے

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ،قیمت کو ’پر‘لگ گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ،قیمت کو ’پر‘لگ گئے،کتنے میں ٹریڈ ہورہی ہے؟

 رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن نے پیر کے روز 65 ہزارڈالر سے اوپر کاریکارڈ توڑا اور یورپ میں قیمت ابتدائی طور پر 65 ہزار 537 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی جو پہلے ہی ایشیائی تجارت میں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔اس سے قبل بٹ کوائن نے نومبر 2021 میں 68 ہزار 999 ڈالرکا ریکارڈ بنایا تھا۔

 مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی کریپٹو کرنسی میں اس سال 50 فیصدکا اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر اضافہ گزشتہ چند ہفتوں میں ہوا ہے جہاں امریکا میں رجسٹرڈ بٹ کوائن فنڈز کی آمد میں اضافہ سامنے آیا۔

 یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکا میں سپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی منظوری دی گئی تھی جس نئے اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے راستہ کھل گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer