ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ،معمولی جھگڑے پر ملزمان نے دو بھائیوں پر گولیاں چلا دیں

Harbanse pura firing,two injured
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ہربنس پورہ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے کے دوران تین افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دیں ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ کے علاقہ رشید پورہ چوک میں پیش آیا، جہاں سگریٹ اور پان کی دکان چلانے والے دو بھائیوں واجد اور عادل کا اپنے پرانے دوست بلال شاہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اسی دوران بلال شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوکان پر دھاوا بول دیا۔ بلال شاہ کی فائرنگ سے واجد اور حماد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ واجد کے بھائی عادل کے سر میں تصادم کے دوران بوتل لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔