واٹس ایپ کا صارفین کو منفرد سہولت دینے کا اعلان

واٹس ایپ کا صارفین کو منفرد سہولت دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو منفرد سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت اب چیٹ پر موصول ہونے والی تصاویر اُن کے موبائل کی میموری کو نہیں گھیریں گی۔

اپنے دوستوں سے رابطے رکھنے کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو دوستوں اور گروپ پر موصول ہونے والی تصاویر کے حوالے سے شکایت تھیں کہ وہ موبائل فون کی میموری کو کم کرتی ہیں۔

واٹس ایپ نے شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت انہیں کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی اجازت دینا ہوتی تھی۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت اب گروپ یا کسی دوست کی جانب سے بھیجی گئی تصویر ایک بار دیکھنے کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ کمپنی اس فیچر کو ’ سیلف ڈسٹرکٹنگ‘ کا نام دے گی جس کے تحت صارف موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیو کا خود انتخاب کرے گا اور پھر یہ ایک بار دیکھنے کے بعد ختم ہوجائیں گی۔

سیلف ڈسٹرکٹنگ قرار دی گئی تصاویر گیلری میں ایکسپورٹ نہیں ہوں گی اور ایک بار ونڈو بند کرنے کے بعد یہ خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔

ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹ پر اس فیچر کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس فیچر کو پہلے مرحلے میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

 
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer