پی آئی ا ے نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی

پی آئی ا ے نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی آئی اے نے لاہور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس 1 سال بعد بحال کر دی۔ فضائی سروس کورونا وبا کی وجہ سے 1 سال معطل رہی لیکن اب لاہور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی
 پہلی پرواز پی کے 650 لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئی پروازوں کی بحالی کی خوشی میں لاہور ائر پورٹ پر کیک کاٹا گیا اسٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے عملے نے مسافروں کو الوداع کیا ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی بکنگ میں اضافے کے بعد پروازوں کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے نے کراچی تا اسلام آباد اور کراچی تا لاہور کرایوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پی آئی اے نے بزرگ شہریوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی تھی۔ مسافروں کو اب 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 5 سو روپے ہو گا جبکہ 40 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ رعایتی کرایہ 8 ہزار 5 سو روپے ہو گا۔
قومی ایئر لائن کی جانب سے اندرونِ ملک نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے یہ خصوصی کرائے متعارف کروائے گئے۔