اورنج لائن کی ٹکٹ 287روپے کرنے کی تجویز

اورنج لائن کی ٹکٹ 287روپے کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ اونج لائن کی ٹکٹ 287 روپے کی جائے تو سبسٹدی کی ضرورت نہیں۔ کہتے ہیں کہ اگر اونج اور میٹروبس کی سبسڈی ختم کر دی جائے تو صوبہ کے مسائل حل ہو جائے گئے۔
ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی تقریب میں پنجاب حکومت نے پہلی لٹریسی اینڈ نان فارمل پالیسی جاری کر دی،دو ہزار تیس تک پنجاب میں شرح خواندگی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیاگیا، تقریب میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں صوبائی وزاء راجہ راشد حفیظ ،حسنین بہاددریشک ۔ مشیر وزیر اعلی سلمان شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ اگر اورنج لائن اور میٹرو بس کی سبسڈی ختم کر دی جائے تو صوبےمیں تعلیم و صحت کے مسائل ختم ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ 2002 میں محکمہ کی بنیاد رکھی گئی  لیکن آج اٹھارہ سال بعد  اس کی پالیسی دی جارہی  ہے، حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی منصوبوں کا تسلسل برقرار رہنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سو فیصد شرح خواندگی کی طرف اہم قدم ہے اورنج لائن اور میٹرو بس کی سبسڈی ختم کردی  جائے تو تعلیم و صحت کے شعبہ میں مسائل ختم ہو جائیں گے ،جبکہ صوبائی وزیر راجہ راشد کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت پسماندہ اور دودراز علاقوں میں تعلیم کی فراہم کےلئے اقدامات کئے جائیں گے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو پروموٹ کیاجائےگا۔

انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کو پروان چڑھایاجائےگا، اہم قدم ہے اورنج لائن اور میٹرو بس کی سبسڈی ختم کر فی جائے تو تعلیم و صحت کے شعبہ میں مسائل ختم ہو جائیں۔راجہ راشد نے کہا کہ  ہم نے ساڑھے تین لاکھ سے چھ لاکھ تیس ہزار تک بچوں کی لٹریسی شرح بڑھائی ہے ،ٹرانس جینڈر کےلئے لٹریسی سکول کھول رہے ہیں لٹریسی میں کام کرنے کےلئے تمام این جی اوز سے معاونت حاصل کررہے ہیں۔


نئی پالیسی کے تحت سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیاجائےگا لٹریسی اور نان فارمل ایجوکیشن کی کوالٹی کو بہتر بنایاجائے گا اور لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔


 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer