(ملک اشرف) سینٹ انتخابات کوکالعدم قراردینےکیلئے متفرق درخواست پرسماعت ہوئی ، ہائیکورٹ کا فریقین کو 15مارچ کیلئےنوٹس جاری،جواب طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات کوکالعدم قراردینےکیلئے متفرق درخواست پرسماعت ہوئی، ہائیکورٹ کا فریقین کو15مارچ کیلئے نوٹس جاری کیا جسٹس شاہد کریم نے منیراحمد کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت میں درخواستگزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کی خالی نشست ودیگر سیٹوں پرالیکشن شفاف نہیں ہوئے، سینٹ انتخابات کیلئے ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی، اراکین اسمبلی کودکھا دکھا کرووٹ کاسٹ کئےگئے ہیں اور آئین کے آرٹیکل62اور63پرعملدرآمد نہیں کیاگیا۔