ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستحقین کیلئے خوشخبری،فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ

مستحقین کیلئے خوشخبری،فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ تقسیم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں طے پایا کہ فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران تقسیم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔  اسکیم میں شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی سمیت عملدرآمد کی اب تک کی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عام آدمی اور زراعت سے وابستہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران ہی مستحقین میں تقسیم کر دی جائے گی۔ نائب وزیراعظم نے اسکیم کی مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔